♦️ Question: What is expiation ( Kaffara) for breaking an Oath deliberately ?
♦️ Sawal: Islam mein jaan bhujh ke Qasam todne ka Kaffara kya hai?
A. Feed/Clothe 3 Masakeen OR Fast for 3 days OR Free 1 slave
B. Feed/Clothe 10 Masakeen OR Fast for 3 days OR Free 1 slave
C. Feed/Clothe 3 Masakeen OR Fast for 1 day OR Free 1 slave
D. Feed/Clothe 10 Masakeen OR Fast for 10 days OR Free 3 slaves
E. Free 3 slaves
F. I want to learn.
Correct answer - ♦️ B
Ref:
Surat No 5 : سورة المائدة - Ayat No 89
لَا یُؤَاخِذُکُمُ اللّٰہُ بِاللَّغۡوِ فِیۡۤ اَیۡمَانِکُمۡ وَ لٰکِنۡ یُّؤَاخِذُکُمۡ بِمَا عَقَّدۡتُّمُ الۡاَیۡمَانَ ۚ فَکَفَّارَتُہٗۤ اِطۡعَامُ عَشَرَۃِ مَسٰکِیۡنَ مِنۡ اَوۡسَطِ مَا تُطۡعِمُوۡنَ اَہۡلِیۡکُمۡ اَوۡ کِسۡوَتُہُمۡ اَوۡ تَحۡرِیۡرُ رَقَبَۃٍ ؕ فَمَنۡ لَّمۡ یَجِدۡ فَصِیَامُ ثَلٰثَۃِ اَیَّامٍ ؕ ذٰلِکَ کَفَّارَۃُ اَیۡمَانِکُمۡ اِذَا حَلَفۡتُمۡ ؕ وَ احۡفَظُوۡۤا اَیۡمَانَکُمۡ ؕ کَذٰلِکَ یُبَیِّنُ اللّٰہُ لَکُمۡ اٰیٰتِہٖ لَعَلَّکُمۡ تَشۡکُرُوۡنَ ﴿۸۹﴾
اللہ تعالٰی تمہاری قسموں میں لغو قسم پر تم سے مواخذہ نہیں فرماتا لیکن مواخذہ اس پر فرماتا ہے کہ تم جن قسموں کو مضبوط کر دو اس کا کفارہ دس محتاجوں کو کھانا دینا ہے اوسط درجے کا جو اپنے گھر والوں کو کھلاتے ہو یا ان کو کپڑا دینا یا ایک غلام یا لونڈی آزاد کر نا ہے اور جس کو مقدور نہ ہو تو تین دن کے روزے ہیں یہ تمہاری قسموں کا کفارہ ہے جب کہ تم قسم کھا لو اور اپنی قسموں کا خیال رکھو! اسی طرح اللہ تعالٰی تمہارے واسطے اپنے احکام بیان فرماتا ہے تاکہ تم شکر کرو. ۔
Allah will not impose blame upon you for what is meaningless in your oaths, but He will impose blame upon you for [breaking] what you intended of oaths. So its expiation is the feeding of ten needy people from the average of that which you feed your [own] families or clothing them or the freeing of a slave. But whoever cannot find [or afford it] - then a fast of three days [is required]. That is the expiation for oaths when you have sworn. But guard your oaths. Thus does Allah make clear to you His verses that you may be grateful. Book Of Prayers
Question - For whose, Jibril Alaihi Salam told to Prophet Mohammed (ﷺ) Rejoice in Noorain (two lights) ?
Sawal: Inmein se kiske liye jibril Alaihi Salam ne RasoolAllah ﷺ se farmaya ki aapko Noorain Mubarak ho ?
Your options are:
A - Surah Ikhlas
B - Surah baqrah ki Aakhri do aayatein
C - Surah Falaq
D - Surah Fatiha
E - Surah Nas
F – Ayatul Kursi
G - Rabbi Zidni I'llma
💥Correct answer - BD💥
Ibn 'Abbas reported that while Gabriel was sitting with the Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) he heard a creaking sound above him. He lifted his head and said:
This is a gate opened in heaven today which had never been opened before. Then when an angel descended through it, he said: This is an angel who came down to the earth who had never come down before.
He greeted and said: Rejoice in two lights given to you which have not been given to any prophet before you: Fatihat al-Kitab and the concluding verses of Surah al-Baqara. You will never recite a letter from them for which you will not be given (a reward).
Reference : Sahih Muslim # 1877
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سےروایت ہے کہ جبرئیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک انھوں نے اوپر سے ایسی آواز سنی جیسی دروازہ کھلنے کی ہوتی ہے تو انھوں نے اپنا سر اوپر اٹھایا اور کہا : آسمان کا یہ دروازہ آج ہی کھولا گیا ہے ، آج سے پہلے کبھی نہیں کھولا گیا ، اس سے ایک فرشتہ اترا تو انھوں نے کہا : یہ ایک فرشتہ آسمان سے اترا ہے یہ آج سے پہلے کبھی نہیں اترا ، اس فرشتے نے سلام کیا اور ( آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ) کہا : آپ کو دو نور ملنے کی خوشخبری ہو جو آپ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دیئے گئے : ( ایک ) فاتحہ الکتاب ( سورہ فاتحہ ) اور ( دوسری ) سورہ بقرہ کی آخری آیات ۔ آپ ان دونوں میں سے کوئی جملہ بھی نہیں پڑھیں گے مگر وہ آپ کو عطا کردیا جائے گا. ۔
1. Narrated By Abu Huraira : The Prophet said, "The prayer offered in congregation is twenty five times more superior (in reward) to the prayer offered alone in one's house or in a business centre, because if one performs ablution and does it perfectly, and then proceeds to the mosque with the sole intention of praying, then for each step which he takes towards the mosque, Allah upgrades him a degree in reward and (forgives) crosses out one sin till he enters the mosque. When he enters the mosque he is considered in prayer as long as he is waiting for the prayer and the angels keep on asking for Allah's forgiveness for him and they keep on saying: 'O Allah! Be Merciful to him, O Allah! Forgive him, as long as he keeps on sitting at his praying place and does not pass wind.
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبیﷺنے فرمایا: جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کی فضیلت گھر میں اور بازار میں نماز پڑھنے سے پچیس درجے زیادہ ہیں کیونکہ تم میں سے جب کوئی اچھی طرح وضو کرے اورمسجد میں نماز ہی کے قصد سے جائے تو مسجد میں پہنچنے تک ہر قدم پر اللہ اس کا ایک درجہ بلند کرے گا اور اس کا ایک گناہ مٹا دے گا اور جب وہ مسجد میں پہنچ جائے گا تو جب تک نماز کیلئے رکا رہے گا اس کو نماز کا ثواب ملتا رہے گا اور جب تک وہ اس جگہ بیٹھا رہے گا جہاں وہ نماز پڑھتا ہے فرشتے اس کیلئے یوں دعا کرتے ہیں یا اللہ! اس کو بخش دے، یا اللہ! اس پر رحم فرما ، جب تک وہ بے وضو ہوکے فرشتوں کو ایذا نہ دے . ۔
2. Narrated By 'Amr bin Maimuin : 'Abdullah bin Mas'ud said, "While Allah's Apostle was praying beside the Ka'ba, there were some Quraish people sitting in a gathering. One of them said, 'Don't you see this (who does deeds just to show off)? Who amongst you can go and bring the dung, blood and the abdominal contents (intestines, etc). of the slaughtered camels of the family of so and so and then wait till he prostrates and put that in between his shoulders?' The most unfortunate amongst them ('Uqba bin Abi Mu'ait) went (and brought them) and when Allah's Apostle prostrated, he put them between his shoulders. The Prophet remained in prostration and they laughed so much so that they fell on each other. A passer-by went to Fatima, who was a young girl in those days. She came running and the Prophet was still in prostration. She removed them and cursed upon the Quraish on their faces. When Allah's Apostle completed his prayer, he said, 'O Allah! Take revenge on Quraish.' He said so thrice and added, 'O Allah! take revenge on 'Amr bin Hisham, 'Utba bin Rabia, Shaiba bin Rabi'a, Al-Walid bin'Utba, Umaiya bin Khalaf, 'Uqba bin Abi Mu'ait and 'Umar a bin Al-Walid." Abdullah added, "By Allah! I saw all of them dead in the battle field on the day of Badr and they were dragged and thrown in the Qalib (a well) at Badr: Allah's Apostle then said, 'Allah's curse has descended upon the people of the Qalib (well).
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک بار ایسا ہوا کہ رسول اللہﷺ کعبے کے پاس کھڑے ہوکر نماز پڑھ رہے تھے اور قریش کے کافر اپنی مجلسوں میں بیٹھے تھے، اتنے میں ایک قریشی ان میں سے بولا (ابو جہل ملعون) تم اس ریاکار کو نہیں دیکھتے ،تم میں کوئی ایسا ہے جو فلاں لوگوں کےذبح کئے ہوئے اونٹ کا گوبر، خون، اور اوجھڑی اٹھا لائے، پھر انتظار کرے ، جب وہ سجدہ میں جائیں تو اس کے کندھے پر رکھ دیں۔ یہ سن کر ان میں ایک بڑا بدبخت (عقبہ بن ابی معیط) کھڑا ہوا (اور یہ سب چیزیں لیکر آیا) جب آپﷺ سجدے میں گئے تو وہ سب (نجاست) آپﷺ کے کندھوں کے درمیان رکھ دی۔ آپﷺ برابر سجدے ہی میں پڑے رہے (سر مبارک نہیں اٹھاسکے) اور مشرکین یہ دیکھ کر ہنسنے لگے ، اور ہنسی کے مارے ایک دوسروں سے لوٹ پوٹ ہونے لگے، ایک شخص حضرت فاطمہ علیہا السلام کے پاس آئے اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا اس وقت چھوٹی بچی تھی،وہ دوڑتی ہوئی آئی اور آپﷺاس وقت بھی سجدہ کی حالت میں تھے، پھر حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے ان غلاظتوں کو آپ ﷺسے ہٹا دیا اور مشرکین کو برا بھلا کہنا شروع کیا۔جب رسول اللہﷺنےنماز پوری تو فرمایا: اے اللہ! قریش پر عذاب نازل کردے، اے اللہ! قریش پر عذاب نازل کردے، اے اللہ! قریش پر عذاب نازل کردے، پھر اس کے بعد آپﷺ نے نام لے کر یوں دعا کی: یا اللہ! عمرو بن ہشام ابو جہل ، اور عتبہ بن ربیعہ، اور شیبہ بن ربیعہ اور ولید بن عتبہ ،اور امیہ بن خلف، اور عقبہ بن ابی معیط اور عمارہ بن ولید کو ہلاک کردے۔حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا:اللہ کی قسم! میں نے بدر کے دن ان سب لوگوں کو مرا پڑا دیکھا ان کی لاشیں بدر کے کوئیں میں گھسیٹ کر پھینک دی گئیں ،اس کے بعد رسول اللہﷺ نے فرمایا:کنویں والے اللہ کی رحمت سے دور کردئیے گئے . ۔
3.Narrated By Abu Dhar : Allah's Apostle said, "While I was at Mecca the roof of my house was opened and Gabriel descended, opened my chest, and washed it with Zam-zam water. Then he brought a golden tray full of wisdom and faith and having poured its contents into my chest, he closed it. Then he took my hand and ascended with me to the nearest heaven, when I reached the nearest heaven, Gabriel said to the gatekeeper of the heaven, 'Open (the gate).' The gatekeeper asked, 'Who is it?' Gabriel answered: 'Gabriel.' He asked, 'Is there anyone with you?' Gabriel replied, 'Yes, Muhammad I is with me.' He asked, 'Has he been called?' Gabriel said, 'Yes.' So the gate was opened and we went over the nearest heaven and there we saw a man sitting with some people on his right and some on his left. When he looked towards his right, he laughed and when he looked toward his left he wept. Then he said, 'Welcome! O pious Prophet and pious son.' I asked Gabriel, 'Who is he?' He replied, 'He is Adam and the people on his right and left are the souls of his offspring. Those on his right are the people of Paradise and those on his left are the people of Hell and when he looks towards his right he laughs and when he looks towards his left he weeps.'Then he ascended with me till he reached the second heaven and he (Gabriel) said to its gatekeeper, 'Open (the gate).' The gatekeeper said to him the same as the gatekeeper of the first heaven had said and he opened the gate. Anas said: "Abu Dhar added that the Prophet met Adam, Idris, Moses, Jesus and Abraham, he (Abu Dhar) did not mention on which heaven they were but he mentioned that he (the Prophet) met Adarn on the nearest heaven and Abraham on the sixth heaven. Anas said, "When Gabriel along with the Prophet passed by Idris, the latter said, 'Welcome! O pious Prophet and pious brother.' The Prophet asked, 'Who is he?' Gabriel replied, 'He is Idris." The Prophet added, "I passed by Moses and he said, 'Welcome! O pious Prophet and pious brother.' I asked Gabriel, 'Who is he?' Gabriel replied, 'He is Moses.' Then I passed by Jesus and he said, 'Welcome! O pious brother and pious Prophet.' I asked, 'Who is he?' Gabriel replied, 'He is Jesus.Then I passed by Abraham and he said, 'Welcome! O pious Prophet and pious son.' I asked Gabriel, 'Who is he?' Gabriel replied, 'He is Abraham. The Prophet added, 'Then Gabriel ascended with me to a place where I heard the creaking of the pens." Ibn Hazm and Anas bin Malik said: The Prophet said, "Then Allah enjoined fifty prayers on my followers when I returned with this order of Allah, I passed by Moses who asked me, 'What has Allah enjoined on your followers?' I replied, 'He has enjoined fifty prayers on them.' Moses said, 'Go back to your Lord (and appeal for reduction) for your followers will not be able to bear it.' (So I went back to Allah and requested for reduction) and He reduced it to half. When I passed by Moses again and informed him about it, he said, 'Go back to your Lord as your followers will not be able to bear it.' So I returned to Allah and requested for further reduction and half of it was reduced. I again passed by Moses and he said to me: 'Return to your Lord, for your followers will not be able to bear it. So I returned to Allah and He said, 'These are five prayers and they are all (equal to) fifty (in reward) for My Word does not change.' I returned to Moses and he told me to go back once again. I replied, 'Now I feel shy of asking my Lord again.' Then Gabriel took me till we '' reached Sidrat-il-Muntaha (Lote tree of; the utmost boundary) which was shrouded in colours, indescribable. Then I was admitted into Paradise where I found small (tents or) walls (made) of pearls and its earth was of musk."
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا: حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ حدیث بیان کرتے تھے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: میرے گھر کی چھت کھولی گئی اور میں مکہ میں تھا پھر جبریل علیہ السلام اترے انہوں نے میرا سینہ چیرا پھر اس کو زم زم کے پانی سے دھویا پھر ایک سونے کا طشت لائے جو ایمان اور حکمت سے بھرا ہوا تھا وہ میرے سینے میں ڈال دیا پھر سینہ جوڑ دیا (اس پر مہر کردی) پھر انہوں نے میرا ہاتھ پکڑا اور میرے ساتھ آسمان دنیا کی طرف چڑھے جب میں آسمان دنیا پر پہنچا (وہ بند تھا) جبریل علیہ السلام نے آسمان کے داروغہ سے کہا: کھول اس نے پوچھا کون ہے؟ جواب ملا جبریل علیہ السلام اس نے پوچھا تمہارے ساتھ اور کوئی ہے جبریل علیہ السلام نے کہا: ہاں محمدﷺ میرے ساتھ ہیں، اس نے پوچھا: کیا وہ بلائے گئے ہیں جبریل علیہ السلام نے کہا: ہاں، خیر جب اس نے دروازہ کھولا تو ہم آسمان دنیا پر چڑھے وہاں ایک شخص بیٹھا دیکھا جس کے داہنے طرف لوگوں کے جھنڈ تھے اور بائیں طرف بھی جھنڈ تھے جب وہ اپنی داہنی طرف دیکھتا تو ہنستا اور جب بائیں طرف دیکھتا تو روتا، اس نے (مجھ کو دیکھ کر) کہا: آؤ اچھے آئے ہو نیک نبی اور نیک بیٹے، میں نے جبریل علیہ السلام سے کہا یہ کون ہیں انہوں نے کہا: یہ آدم علیہ السلام ہیں اور یہ جو ان کے داہنے اور بائیں طرف تم لوگوں کے جھنڈ دیکھتے ہو، یہ ان کے بیٹو ں کی ارواح ہیں تو ان کے داہنی طرف والے بہشتی ہیں اور بائیں طرف کےجھنڈ دوزخی ہیں وہ جب اپنے داہنی طرف دیکھتے ہیں (خوشی سے) ہنس دیتے ہیں اور جب بائیں طرف دیکھتے ہیں(رنج سے) رو دیتے ہیں پھر جبریل علیہ السلام مجھ کو لے کر دوسرے آسمان کی طرف چڑھے وہاں کے داروغہ سے کہا: کھول اس نے بھی وہی پوچھا جو پہلے داروغہ نے پوچھا تھا آخر دروازہ کھولا، حضرت انس رضی اللہ عنہ نے کہا: ابو ذر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: کہ نبیﷺ نے آسمانوں میں آدم علیہ السلام اور ادریس اور موسیٰ اور عیسیٰ اور ابراہیم علیہم السلام پیغمبروں کو دیکھا مگر ہر ایک کا ٹھکانہ نہیں بیان کیا اتنا کہا: آپﷺ نے پہلے آسمان پر آدم علیہ السلام کو پایا اور چھٹے پر ابراہیم علیہ السلام کو،حضرت انس رضی اللہ عنہ نے کہا: جب جبریل علیہ السلام نبیﷺ کو لیے ہوئے ادریس علیہ السلام پیغمبر پر گزرے تو انہوں نے کہا آؤ اچھے آئے ہو، نیک نبی اور نیک بھائی، میں نے (جبریل علیہ السلام سے) پوچھا یہ کون ہیں انہوں نے کہا: یہ ادریس علیہ السلام ہیں پھر میں موسی علیہ السلام پر سےگزرا، انہوں نے کہا: آؤ اچھے آئے ہو نیک نبی اور نیک بھائی، میں نے پوچھا یہ کون ہیں جبریل نے کہا: یہ موسیٰ علیہ السلام ہیں پھر میں عیسی علیہ السلام پر سے گزرا انہوں نے کہا: آؤ اچھے آئے ہو نیک نبی اور نیک بھائی، میں نے جبریل علیہ السلام سے پوچھا یہ کون ہیں انہوں نے کہا: یہ عیسیٰ ہیں پھر میں ابراہیم علیہ السلام پر سے گزرا، انہوں نے کہا آؤ اچھے آئے ہو نیک نبی اور نیک بیٹے، میں نے جبریل سے پوچھا یہ کون ہیں انہوں نے کہا: یہ ابراہیم علیہ السلام ہیں ۔ابن شہاب نے کہا مجھ کو ابو بکر بن حزم نے خبر دی کہ عبد اللہ بن عباس اور ابو حبہ عامر بن عمر دونوں یوں کہتے تھے کہ نبیﷺ نے فرمایا: پھر جبریل علیہ السلام مجھ کو لے کر چڑھے یہاں تک کہ میں ایک بلند ہموار مقام پر پہنچا وہاں میں قلم چلنے کی آواز سنتا تھا۔ پھر ابن حزم اور انس بن مالک نے کہا: نبیﷺ نے فرمایا: پھراللہ تعالیٰ نے میری امت پر پچاس نمازیں فرض کیں (ہر رات دن میں) میں یہ حکم لے کر لوٹا جب موسیٰ پر پہنچا تو انہوں نے پوچھا اللہ نے تمہاری امت پر کیا فرض کیا میں نے کہا: پچاس نمازیں فرض کیں انہوں نے کہا پھر اپنے رب کے پاس لوٹ جا کیونکہ تیری امت اتنی طاقت نہیں رکھتی میں لوٹا (اور عرض کیا) اللہ نے کچھ نمازیں معاف کردیں پھرموسی علیہ السلام کے پاس آیا اور یہ کہا کہ کچھ نمازیں معاف کردیں انہوں نے کہا: اپنے رب کے پاس جا تیری امت اتنی طاقت نہیں رکھتی میں لوٹا پھر اللہ نے کچھ معاف کردیں پھر میں موسی علیہ السلام کے پاس آیا انہوں نے کہا: اپنے رب کے پاس لوٹ جا تمہاری امت اتنی طاقت نہیں رکھتی پھر میں لوٹا (ایسا کئی بار ہوا ) آخر اللہ تعالیٰ نے فرمایا: وہ پانچ نمازیں ہیں اور حقیقت میں پچاس ہیں میرے پاس بات نہیں بدلتی پھر موسی علیہ السلام کے پاس آیا انہوں نے کہا اپنے رب کے پاس لوٹ جا میں نے کہا اب مجھے اپنے رب سے (عرض کرنے میں ) شرم آتی ہے پھر جبریل علیہ السلام مجھ کو لے کر چلےیہاں تک کہ سدرۃ المنتہیٰ تک مجھ کو پہنچایا اور کئی طرح کے رنگوں نے اس کو ڈھانک لیا تھا، میں نہیں جانتا وہ کیا تھے پھر مجھ کو جنت میں لےگئے، کیا دیکھتا ہوں وہاں موتیوں کے ہار ہیں اور وہاں کی مٹی کستوری ہے . ۔
0 Comments